مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں ، کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں نظر
آنے والا ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے کافی مشابہت رکھتا ہے، یہی نہیں طارق جمیل کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کر تے دیکھے جا سکتے ہیں۔ویڈیو میں موجود ایک شخص کو مولانا طارق جمیل کو یہ بتاتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔ویڈیو میں موجود شخص نے مولانا کو بتایا کہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کیلئے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا میں تو آپ کیلئے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *