تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

لاہور، اسلام آباد (این این آئی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔تفصیلات کے مطابق بوائز سکول صبح سات پنتالیس پر لگیں گے جبکہ چھٹی بارہ پنتالیس پر ہوگی۔ دوسری جانب گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ جمعہ کے روز گرلز سکول کو
گیارہ پنتالیس اور بوائز کو بارہ بجے چھٹی ہوگی۔سکینڈ شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی پانچ بجے ہوگی، مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 553 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 413 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 320 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہو
چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 244 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 466 ٹیسٹ کیئے
گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 25 ہزار 570 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 742 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 85 ہزار 258 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 666 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 964 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 859 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 97 ہزار 542 کورونا
وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 856 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 14 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 294 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 688 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 171 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *