امریکا نے پاکستان سے لوٹی گئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی نوادرات واپس کر دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان سے لوٹی  گئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی نوادرات واپس کر دیں۔104 قیمتی نوادرات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کی اٹارنی سائی وینس جونیئر نے ایک تقریب میں پاکستان کو واپس کیں۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) کے قائم مقام ڈپٹی سپیشل ایجنٹ انچارج اسٹیفن لی نے شرکت کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی نے ان چوری شدہ ثقافتی خزانوں کی بازیابی کی کوششوں پر مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔عائشہ علی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی یہ نمونے پاکستانی عجائب گھروں میں آویزاں کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *