آپ کا شکریہ آپ نے ہمیں ’سلیکٹ‘ کیا وزیر آئی ٹی عاطف خان کی زبان پھسل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں تقریب کے دوران وزیر آئی ٹی عاطف خان کی زبان پھسلنے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔صوبائی وزیرآئی ٹی عاطف خان اپنی تقریر کے دوران کہہ گئے آپکا بہت شکریہ آپ نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے،
”سوری” الیکٹ کیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تقریر کےدوران وزیر عاطف خان کے دلچسپ ریمارکس پر حاضرین نے زور دار قہقہے لگائے۔ حاضرین کی قہقہوں پر وزیر نے کہا چلیں اگر سلیکٹ بھی کیا ہے تو سلیکشن اچھی ہے۔اپنی تقریری جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 25ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر نے بتایا کہ 25ہزار نوجوانواں کو تربیت دینے کیلئے3 ارب کی لاگت آئے گی۔ خواتین کو آئی ٹی کے شعبے میں آگے لانے کیلئےترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کے مسائل حل کرنے کیلئےترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *