پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر وضاحت

اسلام آباد (این این آئی)مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پی ایس او نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا۔ پی ایس او حکام کے مطابق پلاننگ کے تحت طویل مدتی معاہدے کے 4 اورسپاٹ خریداری سے 2کارگوز خریدنے ہیں ۔حکام کے مطابق موسم سرما کے لئے ایل این جی خریداری کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔ حکام کے مطابق طویل مدتی معاہدے کے تحت 20 کی بجائے 28 کارگوز خریدے گئے ،طویل مدتی معاہدے کے تحت 4 اضافی ایل این جی کارگوز خریدے گئے
۔پی ایس او حکام کے مطابق گیس کی بڑھتی طلب کو سستی ایل این جی سے پورا کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے ،رواں سال پی ایس او نے معاہدوں میں گنجائش کے ذریعے اضافی کارگوز منگوائے ہیں ۔حکام کے مطابق ایل این جی کی سپاٹ خریداری ملکی ضروریات اور مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کی جاتی ہے ۔ حکام نے بتایاکہ پی ایس او نے ستمبر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں پرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،ستمبر کے لئے ملنے والی بڈز کو پی ایس او بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،رواں سال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کے باعث ایل این جی کی خریداری میں بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *