اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک بھارتی قسم ڈیلٹا کے درجنوں کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی بھارتی قسم ڈیلٹا کے 25 سے زائد کیس سامنے آ گئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر5 فیصد ہو گئی ہے۔اسلام آباد کے متعددعلاقوں

میں آج صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہو گا ان میں قرطبہ ٹاون کھنہ، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *