انکل میرے والد سے جو2ہزار وپے چھینے ہیں وہ میری کالج کی فیس ہےپلیز واپس کر دیں۔۔۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں نے طالبہ کی اپیل پر کالج کی فیس واپس کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)3 ڈاکوئوں نے کالج کی طالبہ سے چھینی گئی کالج فیس رحم کھا کر واپس کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق رفیق آبادماموں کانجن کا زاہد رفیق اپنی پی ایس ای کی طالبہ بیٹی کوموٹرسائیکل پرکالج چھوڑنے جارہاتھا، تھانہ رجانہ کی حدود میں پل کے قریب انہیں ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور ان سے موبائل فونز سمیت دو ہزار روپے چھین لیے ۔ ڈاکوئوں نے ان کی بیٹی سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون نہ چھینا ۔ طالبہ نے ڈاکوئوں سے کہا ہے کہ انکل میرے والد سے آپ جو جو پیسے لیے ہیں وہ میرے کالج کی فیس
ہے میں آپ سے درخواست کرتیں ہوں کہ برائے مہربانی اسے واپس کر دیں ، یہ سننے کے بعد ڈاکوئوںکو طالبہ پر رحم آگیا انہوں نے رقم واپس کر دی اوروہاں سے فرار ہو گئے ۔ دوسری جانب ملزم نے قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوا کر میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں درندہ صفت شخص نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے، انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *