امریکامیں گرمی کی خطرناک لہرنے تباہی مچا دی 7 دن میں116اموات ریکارڈ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے جس کے باعث واشنگٹن اور اوریگون میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرمی سے 116 اموات واقع ہوئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہاں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ 1913 میں ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ ریکارڈ درجہ حرارت زمین پر اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکا کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *