رخصتی سے چند لمحے قبل دلہن کا انتقال گھر میں صف ماتم بچھ گئی

قاہرہ (این این آئی) شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے پہلے دلہن اچانک موت کی آغوش میں چلی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں جو خاندان کچھ دیر قبل شادی کی مبارک بادیں وصول کررہا تھا اب وہاں لوگ بیٹی کی تعزیت کیلیے جمع ہورہے ہیں۔مصر کے شہر ھھیا میں ایک گھر سے اٹھنے والے شادی کے شادیانے اچانک رنج و غم میں تبدیل ہوگئے، گھر میں رخصتی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہن کی طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی۔ذرائع ابلاغ کا کہنا

تھا کہ دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔دلہن کی اچانک موت کی اطلاع عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کو غمگین کرگئی، اہل خانہ نے دلہن کی تدفین کے وقت شادی کا جوڑا ساتھ رکھا۔دلہن کے رشتے داروں کا کہناتھا کہ چند گھنٹے بعد بیٹی کی رخصتی تھی اور جہیز کا سارا فرنیچر بھی دلہا کے گھر بھیجا جاچکا تھا۔رشتے داروں نے بتایا کہ دلہن خلود غیاتی چھ روز قبل اپنی ایک سہیلی کی شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹی تھی اور اپنی شادی کیلیے بہت خوش تھی لیکن اپنی رخصتی سے کچھ دیر پہلے بیہوش اور ہوش میں نہ آئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *