سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کوششیں جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری ہیں ۔ عرب یونین اسپیس کے مطابق آج کسی بھی خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام شہریوں سے جمعہ 9 جولائی کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی شہادت متعلقہ حکام کے پاس ریکارڈ کروائیں۔دوسری جانب ادھر پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کے

لیے اجلاس کل طلب کر لیا۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، نیوی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہوں ‏گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے اور نمائندے چاند نظر آنے یا نہ ‏آنے سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گے جس کے بعد چاند کی شرعی ‏رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *