ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والے ہی اب مسافر گاڑیوں میں سفر کریں گے، صوبائی حکومت نے احکامات جاری کر دیے

اسلام آباد( آن لائن )سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہےکہ این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں مسافر گاڑیوں میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

اور اس سلسلے میں سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹریز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کررہی ہے، چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اب کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہورہا، ایس اوپیز پرعمل نا ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نا دکھائی تویہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نا ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *