وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر خاتون نے مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت دیگر پر مقدمہ درج کروا دیا ۔اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21درج کرلیا ۔ مقدمہ خواتین کے کپڑنے پھاڑنے اور دھمکانے اور اقدام قتل سمیت دیگر 6 دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمہ ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاءکے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کی مدعیہ شہزادی نرگس کے مطابق اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی تب حسان نیازی نے سابقہ شوہراور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی،مجھے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، سر سے دوپٹہ اتارا گیا، کپڑے کھینچے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *