شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے ناراض بلوچ رہنماوں سے مذاکرات کے اہم معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ زین بگٹی کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ناراض بلوچوں سے بات کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *