سرکاری جگہ پر کروڑوںروپے کا بزنس کرنے والے پیٹرول پمپ کا کرایہ صرف 35 روپے ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کروڑوں روپے کا بزنس کرنے والے پیٹرول پمپ کا کرایہ صرف 35روپے لیا جانے کا انکشاف ۔ وفاقی وزیر نے پیٹرول پمپس معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات طار ق بشیر چیمہ نے بتایا کہ پاکستان کوارٹرز کراچی کی ری جنریشن کا منصوبہ بنایاگیا،سیکٹر جی بارہ اور ایف باہ میں پاور آف اٹا رنی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی کی مجلس قائم میں کہا ہے کہ کراچی کے پوش ترین علاقوں میں 2060 تک 35 روپے کرائے پر پیٹرول پمپ دیئےگئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ان پیٹرول پمپس کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.