وزیراعظم عمران خان کا نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔اس ضمن میں انہوں ںے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے امور پر جامع پالیسی لائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ قومی خزانےکی رقم بچانے کے لیے وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹو کول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.