مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کا موبائل فون ضبط‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کورٹ روم میں مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کا موبائل لے کر ضبط کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے مذکورہ شخص کو 5ہزار روپے جرمانہ ایدھی سینٹر میں جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ کورٹ اسٹاف کو جرمانے جمع کرانے کی رسید دکھا کر موبائل لے سکتے ہیں ۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں تھیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *