پاکستانی ٹیم سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجودلیکن انگلش ٹیم کے 3 کرکٹرز اور عملے کے 4 افراد کو کورونا ہو گیا سیریز ہو گی یا نہیں ؟ واضح اعلان کر دیا گیا

لندن ٗکراچی(این این آئی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ تین کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز

اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔ای سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے آئی سولیشن میں رہیں گے۔سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنے ہیں جو 8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔دوسری جانب دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز7 جولائی سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ یہ دس روزہ کیمپ بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا۔کیمپ مکمل کرنے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 21 جولائی کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے۔ قومی ٹیم26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوگی۔تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کریں گے۔اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دیگر کوچز

محمدیوسف ،مشتاق احمد ،عمر رشید اور عتیق الزمان بھی ان کی معاونت کریں گے۔ فزیوتھراپسٹ امتیاز احمد، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ صبوراحمداورمساجر عمران سلطان بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔اس کیمپ میں گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم،عمران بٹ،محمد عباس،نسیم شاہ،نعمان علی،ساجد خان،شاہنواز دھانی،یاسر شاہ اور زاہد محمود

کے علاوہ چھ اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ان چھ کھلاڑیوں میں عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ،میر حمزہ،محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔کیمپ میں طلب کردہ 25 کھلاڑیوں، کوچز سمیت اور کیمپ میں شامل دیگر پانچ ارکان کی اتوار کے روز کویڈ19 ٹیسٹنگ کی گئی، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.