صحافی و کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اردو کے ممتاز فکشن نگار، صحافی اور معروف کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے۔داماد حسان نے اردو کے نامور لکھاری کی 90 برس کی عمر میں انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق مسعود اشعر کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔وہ روزنامہ جنگ سے بطور کالم نگار طویل عرصہ وابستہ رہے، مسعود اشعر کو ان کی ادبی خدمات پر 2015ء میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *