سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہو ر(این این آئی) سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی مطالبات کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،سیکرٹریٹ میں ملازمین کی جانب سے جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ بتایاگیا ہے کہ سیکرٹریٹ میں ملازمین کی جانب سے جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ ملازمین کی جانب سے سیکرٹریٹ الائونس میں سو فی صد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ سیکرٹریٹ ملازمین نے ہاوس ریکوزیشن بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی ہے، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال کر دی جائے گی۔ ملازمین کا مزید کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ تنخواہوں اور الاونسز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا،حکومت فوری طور پر الاونسز میں اضافہ کرے۔‎

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *