پاکستانی مسافروں کیلئے خوشخبری،مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو کل واپس لایا جائے گا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے (آج)پیر سے آپریشن شروع ہوگا، پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔وفاقی وزیر غلام سرور کے مطابق 18 پروازوں کی مدد سے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، اس ضمن میں (آج) پیرسے پروازیں آپریٹ ہوں گی ،غیرملکی ایئرلائنز کو اووربکنگ پر شوکاز نوٹس بھی دے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اووربکنگ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، پیر سے یوایای سیفلائٹ آپریشن شروع ہوگا، بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *