ایچ ای سی 4سالہ گریجویشن پروگرام مؤخرکرنےپررضامند ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایچ ای سی نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام فی الوقت مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن ممبران کی منظوری سے جاری کیا

جائے گا۔سما نیوز کے مطابق ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ایچ ای سی2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور4سالہ گریجویشن پروگرام مؤخر کرنے پر ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔اجلاس میں بیشتر وائس چانسلرز نے پروگرام کی مخالفت کی تھی۔ممبران کی منظوری سے دونوں پروگرام مؤخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ملک میں کئی برس سے 4 سالہ گریجویشن پروگرام چل رہا ہے۔کرونا صورتحال کے پیش نظر نئے فیصلے ہوں گے۔اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *