انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ملک بھر میں آج جمعہ کے روز امریکی ڈالر انٹر بینک میں مزید مہنگا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںانٹر بینک میںڈالر کی قیمت میں مزید 36پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد ڈالر 157روپے 90پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

دوسری جانب ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جب کہ مالی سال2020-21 میں برآمداتی حجم 25.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہا۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزیراعطم کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق دائود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جون میں برآمدات 2.7 ارب ڈالر رہیں جو ایک ماہ کے دوران برآمدات کا سب سے زیادہ حجم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال میں خدمات کی برآمدات کا تخمینہ 5.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اس طرح اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے۔مشیر تجارت نے کووڈ19 کی مشکل صورتحال کے باوجود یہ سنگ میل حاصل کرنے پر برآمدکنندگان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے کیوں کہ کورونا کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈائون تھا اور دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔ عبدالرزاق دائودنے کہاکہ نئے مالی سال میں برآمدات میں 5فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے اس ضمن میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمداتی کا تاریخی سطح پر پہنچناٹیکسٹائل سیکٹر کا مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 10 فیصد رہی جس کے نتیجے میں مجموعی برآمداتی حجم میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے عاطف ظفرنے کہاکہ لاک ڈائون کے بعد صنعتیں جلد کھولنے کی وجہ سے برآمدات بڑھیں۔ پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر احمد جواد نے کہا کہ برآمدات میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.