پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ ’’ یکم جولائی 2021 سے یکم اگست 2021 تک صوبے کے

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ والدین اور بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔دوسری جانب تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں گرمیوں کا شیڈول جاری ہو گیا جس کے مطابق وفاق میں تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سےموسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے، پنجاب حکومت نے مؤقف کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کیلئے دی جائیں جو 2 جولائی سے2 اگست تک ہوں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.