پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سے میری شادی ہوئی حریم شاہ نے دبے لفظوں میں اشارہ دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شادی اور ان کے شوہر سے متعلق خبروں نے تاحال لوگوں کو تجسس میں ڈال رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی کے چرچوں پر حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر کی ‏شناخت واضح طور پر

نہیں بتائی تاہم انہوں نے کچھ اشارے دیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سے میری شادی ہوئی ہے جس وزیرسےشادی ہوئی ‏پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتےمیں نام نہیں بتاسکتی۔پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر حریم شاہ کی شادی ہوئی ہے تو یہ شرعی بات ہے۔ہمیں حق نہیں پہنچتا ہم اس پر بات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے۔یاد رہےپا کستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے شوہر کا نام راز میں رکھا ہوا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اْن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا تھا کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے تھے بعدازاں حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.