پی پی 38 میں ضمنی الیکشن ، چیف جسٹس کا دورہ رکوایا جائے پی ٹی آئی امیدوار نے عدالت میں درخواست دے دی ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ‏کو حلقے کا دورہ روکنے کے لیے درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ

چیف جسٹس ہائیکورٹ ‏کو ضمنی انتخاب سے قبل حلقے کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق درخواست گزار کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان آج میرے حلقےکا دورہ کر ‏رہے ہیں میرے حلقے میں چیف جسٹس ہائیکورٹ لیگی امیدوار سے ملاقات کر رہے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ گھر یا آفس میں طارق سبحانی سےملاقات کر ‏رہے ہیں چیف جسٹس کا دورہ اور ملاقات الیکشن مہم پر اثرانداز ہونےکا سبب بنےگی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا دورہ اور ملاقات رکوائیں۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انشاءاللہ پی پی 38 کی جیت کپتان کے نام کرینگے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں احسن سلیم بریار پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر انکے مشکور ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.