کشمیر میں (ن) لیگی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )مسلم لیگ ن کے قائد میاںنوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایات جاری کر دیں ، اس بار کشمیر الیکشن مہم مریم نواز شریف خود چلائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں کشمیر کے آئندہ عام الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کشمیر الیکشن کی مہم کے حوالے سے مشاورت ہو گئی ہے کہ کشمیر کے عام انتخابات کی مہم اس بار مریم نواز کو سونپی جانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس بار وہ کشمیر الیکشن کی مہم خود چلائیں گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن آرہا ہے ۔ اب ووٹ کو عزت اور ووٹ پر پہرہ دینے کی باری آزاد کشمیر کی ہے ۔ اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کریگی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو اگلے دن آجائیں گے۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہیں چل رہا ہو تو وہ واپس آجائیں گے، ان کی صحت یابی کیلئے تین آپریشن ضروری ہیں، ہم نے کہا نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو وہ اگلے دن آجائیں گے۔شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان کی سزائیں بحال ہیں، وہ واپس آئیں گے تو اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔بجٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہوگئے کہ بجٹ بنا ہی نہیں سکتے، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے وزیر خزانہ نے ریلیف دینے کی بات تک نہ کی، شوکت ترین بجٹ میں یہ تک نہ کہہ سکے کہ مہنگائی کنٹرول ہوگی، بجٹ میں اتنی کوتاہیاں ہیں کہ رقم پوری ہی نہیں ہوسکتی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کے اہداف پورے کرنے کے لیے حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے، حکومت کو نئے ٹیکس لگانے ہوں گے پھر بجٹ اہداف پورے ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا، کمیٹی میں موجودگی الگ اور بولنے کی اجازت دینا الگ ہوتا ہے، کمیٹی میں شامل لوگوں نے بل پر تحفظات تحریری دیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تو نہیں بتایا کہ امریکہ نے اڈے مانگے ہیں، وزیر خارجہ نے پارلیمان میں نہیں بتایا کہ ایسا کچھ مانگا گیا ہے، حکومت کو چاہیے تھا کہ امریکا نے اڈے مانگے ہیں تو پارلیمان میں اعتماد میں لیتے، حکومت معاملہ پارلیمان میں لاتی تو ہم حقائق کو دیکھ کر جواب دیتے۔شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان میں بتاتے کہ بائیڈن نے اڈے مانگے میں نے انکار کیا، امریکا نے اڈے مانگے ہی نہیں تو انکار کیسے کررہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.