لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے درالحکومت لاہور میں اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ درج ہوا جس میں سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ اسپیشل مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں تھانہ سٹی رائیونڈ میں پرائس کنٹرول ایکٹ 1958 اور 1977 کے تحت درج کیا گیا۔قومی موقر نامے نیو کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دکاندار بھنڈی مقررکردہ قیمت 95 کی بجائے 73 روپے پربیچ رہا تھا، دکاندارٹماٹرکی مقررکردہ قیمت 50 روپےکلو کی بجائے 25 روپےفی کلوفروخت کررہا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکاندار بینگن مقرر کردہ نرخ 60 فی کلو کی بجائے 52 روپے، کریلے 90 فی کلو کی بجائے 52 روپے اور پیاز سرکاری ریٹ 40 روپے فی کلو کے بجائے 33 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ایف آئی آرکے مطابق دکان دار نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کر کے اور مقررہ نرخوں پر سبزی نہ بیچ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس کے مطابق مجسٹریٹ کے حکم پر دکاندار وقاص کو 15 جون کو گرفتار کیا گیا اور 16 جون کو مقامی عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *