پاکستان تحریک انصاف کو زور دارسیاسی دھچکا سینئر رہنما ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے اہم رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 111ہزار کالونی سے تحریک انصاف کے سابق صدر ملک آصف اقبال نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے جنرل سیکرٹری کرم اللہ وقاص سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ، عوام دوست پالیسیاں اور علاقے جاری ترقیاتی کاموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاتھا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ منظور وٹو نے آصف علی زرداری کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب سمیت ملک کی اہم سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.