شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال

لاڑکانہ ٗکراچی (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر کا شکر ادا کرتا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بالروں کی فہرست میں شاہنواز دھانی 20 وکٹوں کے ساتھ

سرفہرست اور وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔اتوارکو بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شاہنواز ڈاہانی نے بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کی دلوں کو شاد کیا، لاڑکانہ کے باسیوں کے سر بلند کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑے حوصلے اور صلاحیتوں کے مالک ہیں، بس انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔کھیل صحتمند معاشرے کے لیئے ناگزیر ہے، کھلاڑیوں کی ستائش اور انہیں سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی شاہنواز ڈاہانی سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ہمیشہ کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.