ایم کیو ایم کے ایم پی اے کے گھر کے باہر ڈکیتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایم پی اے کے گھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم پی اے صداقت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے تو شہریوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد ان کے رشتہ دار ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ایم پی اے صداقت حسین نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی کے مطابق موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کو ایم پی اے کے گھر کے باہر لوٹ مار کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.