چھکے سے آصف علی کی اپنی ہی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لندن (این این آئی)انگلش کلب کے برٹش پاکستانی بلے باز آصف علی کے چھکے سے اپنی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور آصف علی کرکٹ کے بے انتہا شوقین ہیں، میچ کے دوران ایسا شاٹ لگایا کہ گیند ان کی گاڑی سے جا ٹکرائی، اور گاڑی کا پیچھے والا شیشہ ٹوٹ گیا تھا، چھکے کی خوشی منانے والے آصف علی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔کرکٹر اور ان کی ٹیم کے مطابق تصور ہی نہیں تھا کہ ایک چھکا قسمت بدل دے گا اور انہیں دنیا بھر میں مشہور کردے گا۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.