مہنگائی ہوگی تو ملک چلے گا، پرویز خٹک کی نئی منطق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا غربت پر عجب منطق پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہوگی تو ملک چلے گا، کارخانے چلیں گے اور زراعت ہوگی، مہنگائی نہیں بڑھے گی تو ملک رک جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے

بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خالی سرکاری نوکریوں سے روز گار نہیں ملتا، سب سرکاری نوکری کرنا چاہتے ہیں کوئی محنت نہیں کرنا چاہتا۔ نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں، اچھا رہن سہن ہے، بتائیں کہاں غربت ہے، ہمارے صوبے میں کوئی کچا گھر دکھا دیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہو رہی ہے، غربت کا سارا ڈرامہ ہے، غریب غریب اپوزیشن کا ڈرامہ ہے۔ان کے غربت سے متعلق جملوں پر حکومتی اراکین نے قہقہے لگائے۔ ایک حکومتی رکن نے لقمہ دیا کرک میں غربت ہے۔ پرویز خٹک ان سے بولے وہاں ہو گی ملک میں کوئی غربت نہیں۔انہوں ے کہا کہ عمران خان کے صحیح فیصلوں سے ملک کی معیشت بہتر ہوگئی، میں چیلنج کرتا ہوں میرے صوبے میں ایک غریب سامنے لاکر دکھائیں۔پرویز خٹک نے مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی 20 سالہ حکومت سے میری پانچ سال کی کارکردگی بہتر ہے، نواز شریف کی کارکردگی بہتر ہوتی تو عوام انہیں مسترد کرتی، شہباز شریف اپنے کاموں کی فہرست لے آئیں ہم سے موازنہ کر لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.