لاہور تیزی آندھی اور گرد آلود ہوائوں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں جن کے باعث لیسکو ریجن کے 120 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لیسکو چیف کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث 35 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں تیز بارش کے سبب 35 سے زائد فیڈرز پر فالٹ آیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.