مفتی عزیز الرحمان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

لاہور( این این آئی)پولیس نے مدرسے کے طالبعلم سے غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد مفتی عزیزالرحمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے الطاف الرحمان سمیت گرفتار کیا۔بتایا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمان کو کاہنہ لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کو آج پیر کے روز عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سےنامناسب  ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمان کے خلاف بد فعلی اور ان کے بیٹوں اور دیگر کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.