کرونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی نوکریوں کو بھی خطرہ ،خبر دار کردیا گیا

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)سندھ کے صوبائی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے واضح کیا ہے کہ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی نوکری بھی جاسکتی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے تیمور تالپور نے کہاکہ جو افراد کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوائیں گے، ان کی موبائل فون سمز بند کرنے کے علاوہ انھیں شوکاز نوٹس جاری

کئے جائیں گے۔ اگر وہ شوکاز نوٹس پر بھی ویکسین نہیں لگواتے ہیں تو ان کی نوکری کوبھی خطرہ ہوگا۔تیمور تالپورنے وضاحت کی کہ حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے تاہم شہریوں کو چاہئے کہ جلد سے جلد ویکسین لگوالیں۔ جولائی کے پہلے ہفتے تک ڈیڈ لائن آنے کی امید ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز بھی 46 افرا دچل بسے ،1119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 763 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح پھر 3 فیصد پر آگئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار

184 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 36 ہزار 215 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے۔

اب تک کْل 1 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 69 ہزار 249 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 211 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 512 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 586 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 947 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 292 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 247 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 253 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 773 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 409 مریض اب تک

رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 297 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 745 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.