ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا دنیا کی پہلی حافظ قرآن‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اردن کی رہائشی ڈائون سنڈروم کی شکارراون دیوائیک نامی لڑکی نے دنیا کیلئے ایک مثال قائم کر دی ، انہوں نے اپنے جذبے اور لگن سے یہ ثابت کر دیا کہ انسان اگرچاہے توکچھ بھی کر سکتا ہے لیکن اس کا ارادہ اور یقین پختہ ہونا چاہیے ۔

راون ڈاؤن سنڈروم جیسی جینیاتی بیماری کیساتھ دنیا میں آئیں, اس بیماری کے باوجود قرآن مجید کو حفظ کر کے دنیا کی پہلی ڈائون سنڈروم میں مبتلا قرآن مجید کی حافظہ بن گئیں ۔ ان کی والد ہ نے ترک میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ان والد فوت ہو چکے ہیں ان کی پرورش کی اور مجھے ان کی والدہ ہونے پرفخر ہے ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق راون کی والدہ کے مطابق میری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، بیٹا اکیلا ہونے کی وجہ سے بھائی کی دعا کیا کرتا تھا جب ہی خدا نے مجھے راون سے نوازا، راون جب ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوئی تو میں بھی عام ماں کی طرح پریشان ہوگئی تھی لیکن میں نے خدا کی قسم کھائی تھی کہ میں راون کو قرآن کی تعلیم دوں گی۔اواطیف نے بتایا کہ راون بچپن ہی سے ذہین تھی اور جب میں نے اس کی ذہانت کو محسوس کیا تو قرآن کی چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کروانا شروع کردیں جو کہ اس نے جلد ہی یاد کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ راون کو میں نے 6 سال کی عمر میں اسکول میں داخل کروایا، وہ ساتویں جماعت میں تھی جب اللہ نے اسے بہتر تلفظ عطا کیا جس سے راون کو سیکھنے کو مدد ملی لیکن اس کے بعد راون نے اسکول جانے سے انکار کردیا، اس کے بعد میں اسے اپنے ساتھ قرآن سینٹر لے جانے لگی اور جب میں نے اس سینٹر سے سورۃ البقرہ کے 4 صفحات یاد کیے اس وقت راون کی استاد نے بتایا کہ وہ اس سورۃ کا پہلا حصہ حفظ کرچکی ہیں۔راون کی والدہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ان کی بیٹی نے باقاعدگی سے 7 سال تک قرآن کو حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور گزشتہ رمضان 29 روزے کو قرآن کا حفظ مکمل کرلیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پندرہ فروری کو ڈائون سنڈروم کا شکار میک آرٹسٹ کمسن ردا نقوی نے اپنی صلاحتیوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ردا زہرا نقوی ڈاوٗن سنڈروم کا شکار ہیں، لاعلاج مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود ردا نقوی ڈاوٗن سنڈروم کا شکار افراد کےلیے روشنی کی کرن بن گئی ہیں۔ردا زہرا نے اپنی صلاحیتوں سے ثابت کردیا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مایوسی کو گھر اور دل میں جگہ نہیں دینی چاہیے۔ردا زہرا سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے، ان کی ویڈیوز کو صارفین کی جانب بہت زیادہ پسند کیاتھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.