سندھ کے سول اسپتال میں رقص و سرور کی محفل سے مریض پریشان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی بھی تقریب میں شریک ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تھرپارکر کے اسپتال میں رقص وسرور کی محفل کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھ کے ضلع تھر پارکر کے سول ہسپتال میں رقص و سرور کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی مہیش کمار ملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرکاء ڈانس کر رہے ہیں جبکہ ان پر نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا صاف ساجد بجیر کی جانب سےٹویٹر پر ڈالا گیا

اس نے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مٹھی سول اسپتال میں سول سرجن گل منیر وسطڑو کی پروموشن کے موقع پر محفل موسیقی، سول سرجن کے ساتھ ڈاکٹروں اور عملے کا رقص۔اسپتال میں محفل کرنے یا نہ کرنے کا علم محکمہ صحت کو ہوگا۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کر گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.