بجٹ سے قبل حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق پھر روٹھ گئی قانون سازی میں ساتھ نہ دینے کے لیے بڑی شرط بھی رکھ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے حکومتی قانون سازی میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق ایک بار پھر حکومت سے روٹھ گئی ،تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے

حکومتی بزنس کےحوالے سے پی ایم ق کے اراکین کو دعوت دی جس کا انہوں نے انکار کر دیا تھا ان کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت حکومتی قانون سازی میں ساتھ نہیں دیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر ہائو سنگ طارق بشیر چیمہ نے ترقیاتی کام نہ ہونے پر سوالات اٹھادئیے اور وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ق اتحادی جماعت ہے لیکن ہمارے کام نہیں ہورہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہم آ پ کے اتحادی ہیں پھر بھی ہمارے ساتھ سلوک ٹھیک نہیں ہورہا ،علاقے کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔حلقوں میں جاتے ہیں تو عوام ہم سے سوال کرتے ہیں ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا طارق بشیر چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *