فرانسیسی صدرمیکرون کو شہری نے تھپڑ ماردیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ رسید کر دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں صدر میکرون کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے دورے کے دوران تھپڑ پڑا، میکرون عوام سے ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھے مگر ایک شخص نے انہیں تھپڑ جڑ دیا۔ حکام نے دو شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بی ایف ایم نیوز چینل پر نشر کی جانے والی تصاویر میں میکرون نے ڈرم علاقے کے تائین لا ہرمیٹیج گاؤں میں موجود تھےجہاں پر ایک وہ عوام کو ہاتھ ملنے کیلئے آگے بڑھے وہاں پر موجود ایک 43 سالہ شخص نےانہیں تھپڑ مارا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس واقعے کے بعد صدر میکرون وہاں سے چلے گئے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *