فوجی جوان نے ڈیم میں گرنے والے 8بچوں کو بچا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی کے تیراک نے نہر میں گرنے والے 8 بچوں کو بچا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آرمی ٹیم کے مایہ ناز تیراک یاسین اعوان نے گوجر خان نڑالی ڈیم میں ڈوبنے والے 8 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔عینی شاہد کے مطابق فریال گائوں کے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 3 بچیاں نڑالی گائوں میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ڈیم نڑالی سے گزرتے ہوئے رکشے کا ٹائر پھسلا اور ڈیم میں جا گرا۔ایک بچہ رکشے سے پھسل کر شدید زخمی ہوا جبکہ دیگر 8 بچے رکشے سے ڈیم میں جا

گرے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے شور کرنے پر پاکستان آرمی ٹیم کے ماہر تیراک ملک یاسین اعوان جو پاس سے گزر رہا تھا،بھاگ کر پہنچے اور ڈیم میں کود کر تمام پانچ بچوں اور 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ملک یاسین کے اس کارنامے پر بچوں کے والدین نے اظہار تشکر کیا جب کہ اہلیان علاقہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *