انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں

17 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 154.79 سے کم ہو کر 154.62 روپے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اوربرطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.20روپے برقرار رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے187.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی اور قیمت فروخت189.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سے217.60روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے219.60روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *