پاکستان کے سوئٹزر لینڈ وادی سوات کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کیلئے 2 اہم ترین منصوبوں کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن اور سیاحتی مقامات پرسیاحوں اور مقامی افراد کو سہولیات دینے کے عزم کی تکمیل کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن نے دنیا کے حسین ترین خطوں میں شامل پاکستان کے سوئٹزرلینڈ وادی سوات کیلئے 2 اہم ترین منصوبے شروع کردیئے۔ پہلے منصوبے

کے تحت سوات کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کیلئے 78 کروڑ روپے سے زائدلاگت سے یونیورسل سروس فنڈ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز فراہم کریگا جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت مینگورہ میں 22 ہزار مربع فٹ پر جدید سہولیات ستے آراستہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائیگااس سلسلے میں جمعرات کو منعقدہ اہم تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید شریک ہوئے اس موقع پر سیکریٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت، ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو حارث محمود چوہدری، مینجنگ ڈآئریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا کہ تاریخی تہذیب و تمدن رکھنے کے ساتھ ضلع سوات وجہ شہرت اس کی حسین ترین وادیاں، دریا، پہاڑ ہیں جو اسے سیاحوں کی جنت بناتے ہیں،ہماری خواہش تھی کہ اس خوبصورت علاقے کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے متعلق تمام سہولیات سے بھی آراستہ کریں۔اس خواب کی تعبیر آج ہورہی ہے جب ہم سوات کے انتہائی دشوار گزار اور دور دراز کے علاقوں کو بھی

ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرتے ہوئے 78 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز فراہم کرنے جارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وادی سوات کی مجموعی آبادی، 25 لاکھ 22 ہزار،534 افراد پر مشتمل ہے جس میں سے اس پراجیکٹ کے تحت 65 ہزار 695 افراد کو ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز فراہم ہوں گی۔ سید امین الحق کا

کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ سوات کے مجموعی رقبہ 5 ہزار 337 کلومیٹر میں سے ایک ہزار 501 مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے میں قائم 50 گاؤں کے مکینوں کو سہولیات کی فراہمی ایک چیلنج تھا کیونکہ پہاڑوں اور دشوار گزار راستوں پر کہیں 100 لوگ بستے ہیں کہیں ہزار یا 500 سو، اس لیئے اس پراجیکٹ کے تحت ایک وسیع

لیکن کٹھن علاقے کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا اہم کارنامہ ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکشن نے کہا کہ دوسرے منصوبے کے تحت سوات کے علاقے مینگورہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے وزارت آئی ٹی کے ادارے

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور Vertexsoft کے اشتراک سے 22 ہزار مربع فٹ پر مشتمل اس سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قیام سے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے ہزاروں ہنرمند نوجوان خاص طور پر چھوٹے اور متوسط انٹرپرائزز کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کے ساتھ دنیا بھر سے رابطوں اور آئی ٹی مصنوعات سے متعلق

اپنے کام کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ابتداء ہے ہماری خواہش ہے کہ اس حسین ترین خطے کے نوجوانوں کو باعزت اور پرکشش منافع کمانے کے حسین مواقع بھی فراہم کیئے جائیں۔سید امین الحق نے بتایا کہ اس سافٹ ویئر پارک میں 500 سے زائد ہنرمند اپنا Setup بناسکیں گے اس طرح منسلک افراد سمیت تقریبا 2 ہزار

افراد کو براہ راست یا بالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں اور اس سال کے آخر تک ملک بھر میں ٹیکنالوجی پارکس کی تعداد 25 سے زائد ہوجائے گی۔پاکستان میں آئی ٹی اور اس سے منسلک

مصنوعات کی ایکسپورٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل تک 45 اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد اضافے سے ایکسپورٹ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 2023 تک آئی ٹی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔تقریب سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات

مراد سعید نے سوات کیلئے دو اہم ترین منصوبوں کے آغاز پر وفاقی وزیر سید امین الحق کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی جس طرح کے اقدامات کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ سوات کے لوگ بڑے ملنسار اور مہمان نواز ہونے کے ساتھ انتہائی قابل اور ہنر مند ہیں

ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں سوات کے مکینوں کو آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی انھیں اپنی قابلیت اور صلاحیتیں دنیا کو دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔قبل ازیں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے معاہدے پر یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حارث محمود چوہدری اور ٹیلی نار کے چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر کمال احمد نے دستخط کیئے اس موقع پر حارث محمود چوہدری نے منصوبے کی

تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ مینگورہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام کیلئے مفاہمتی ہادداشت پر دستخط پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کیمینیجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر اور Vertexsoft Pvt. Ltd کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالعزیز نے دستخط کیئے اس موقع پر عثمان ناصر نے بتایا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی کی ہدایت پر ہماری اولین ترجیح ملک بھر میں ٹیکنالوجی پارکس کا جال بچھانے اور آئی ٹی ایکسپورٹ کو ریکارڈ سطح تک لے جانے پر مرکوز ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *