سیالکوٹ کی اے سی سونیا صدف کو ایک ماہ بعد ٹرانسفر کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کاتبادلہ کر کے فوری طور پر انہیں پنڈ دادن خان (ضلع جہلم) میں تعینات کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق گذشتہ ماہ 2 مئی کورمضان بازار کے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سونیا صدف کو ڈانٹ پلا دی تھی، معاون خصوصی اور

سونیا صدف کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سونیا صدف کا تبادلہ فردوس عاشق اعوان کی ناراضگی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے غیر معیاری پھلوں کی فروخت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور وہاں چینی کی عدم دستیابی کے بارے میں ایک بوڑھی عورت کی شکایت کا بھی نوٹس لیاتھااور اے سی سونیا صدف کو بتایا کہ اس کا فرض ہے کہ وہ وہاں پر ہونے والی ہر چیز کی جانچ کرے اور اسی وجہ سے اس کو معاوضہ ادا کیاجاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ پلادی۔فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران معاون خصوصی نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟فردوس عاشق نے کہا کہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔جبکہ سیالکوٹ رمضان بازار میں فردوس عاشق اور اے سی کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کوبھجوا دی گئی ہے۔وقوعہ کے وقت اے سی اپنی ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھی تھیں، خاتون صارف نے گلے سڑے پھل مہنگے داموں فروخت کی شکایت کی تھی اور شکایت کے وقت بھی اسسٹنٹ کمشنرسونیاصدف موجودنہ تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ایسی کا رویہ نامناسب تھا، حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم فیصلہ کریں گے۔اے سی سے تلخ کلامی کے بعدفردوس عاشق نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی جس میں فردوس عاشق اعوان نے انہیں تمام واقعے سے آگاہ کیاتھا۔سیالکوٹ میں رمضان بازار کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلائی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *