سعودی عرب کا ویکسی نیشن مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم اعلان‎

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سعودی حکومت نے کرونا ویکسینیشن مکمل کروانے والے غیر ملکی افراد کیلئے اہم اعلان کر دیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے یہ اعلان کیا ہے کہ جن غیر ملکی افراد کی کرونا کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے انہیں اب قرنطینہ کرنے کی ضرورتے نہیں ہے تاہم ان کے لیے ضروری ہے کہ

ان کے پاس اپنی حکومت کی طرف سے تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ موجود ہو۔قبل ازیں سعودی عرب میں پاکستانی نے کہا ہے کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے کیلئے چین میں موجود ہے، جس کے بعد حج سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفیر پاکستانی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے کیلئے چین میں موجود ہے، پاکستانیوں سمیت دیگر زائرین سعودی حکام کے فیصلے کے منتظر ہے۔یاد رہے سعودی عرب نے حج سیزن 2021 کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی اس سلسلے سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط رکھی تھی، جس کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے، سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کی اجازت دے جبکہ ڈبلیو ایچ او نے بھی چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کے چینی ویکسین پر تحفظات ہیں، اس ضمن میں بات چیت جاری ہے، ہم چاہتے ہیں سعودی حکومت چینی ویکسین لگانیوالوں کی اجازت دے، امید ہے کہ جلد کوئی خوش خبری ملے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنی افراد کے لیے گائیڈ بک جاری کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل قرنطینہ ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمرے کے مسافروں پر ہاس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔ مستثنی زمروں میں سعودی شہری، ان کی غیر ملکی بیوی یا غیر ملکی شوہر شامل ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو 7 دن تک ہاس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے چھٹے دن یعنی آخری دن میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا، چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ سرکاری وفود، سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اوران کے ساتھ مقیم اہل وعیال اس سے مستثنی ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *