پاکستان میں تیار کردہ کرونا ویکسین ’’پاک ویک‘ ‘لانچ کردی گئی چارو ںصوبوں میں ویکسین کب تک دستیاب ہو گی ، جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کردی گئی۔ پاک ویک کورونا ویکسین پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پاک ویک کی لانچنگ کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کوئی بیماری فیملی اور مذہب کو نہیں دیکھتی ، مسائل کے حل کیلئے فوری فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ آج ہوئی، لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی تقریب رونمائی آج شام ساڑھے4بجےقومی ادارہ صحت میں ہو گی ، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی، ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔ یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *