گھر والوں کو میری شادی کی کوئی فکر نہیں، شاداب خان نے دلچسپ شکوہ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ اہل خانہ میری شادی نہیں کروارہے انہیں میری شادی کی کوئی فکر نہیں۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر ’آسک شاداب‘ کے ٹرینڈ کے ذریعے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق شاداب خان کے سوال و جواب کے اس سیشن میں مداحوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور شاداب بھی تیزی سے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے رہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ رات کو ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کررہے ہیں، جو اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ’آسک شاداب‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کریں۔شاداب کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ہر طرف یہی ٹرینڈ چھا گیا اور مداحوں نے کرکٹر کیلئے سوالوں کا انبار لگا دیا۔ ایک صارف نے شاداب سے پوچھا کہ آج یہ ہی بتادیں کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ گھر والے شادی نہیں کرواتے۔گے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیں‎.

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *