حامد میر پر پابندی حکومتی خیمے میں مکمل خاموشی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شدید ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور نجی نیوزچینل جیو نیوز پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پروگرام کرنے والے حامد میر آج سے اپنے شو کیپیٹل ٹاک کی میزبانی نہیں کریں گے۔ کسی حکومتی اہلکار کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد حامد میر کی جانب سے اس کے احتساب کے لیے ایک مظاہرے میں تقریر کی گئی جس کے بعد اب انھیں اس کی سزا دی گئی۔اس کے مطابق اس سے موجودہ جابرانہ ماحول میں اظہار رائے کی آزادی کی ذمہ داری اٹھانے والے صحافتی اداروں اور حکام کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ صحافیوں کے لیے ان کی نوکریوں کی قیمت سینسرشپ، ہراس اور جسمانی تشدد نہیں ہونے چاہئیں۔دریں اثنا صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پابندی حکومت کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے دعوئوں کی تردید کرتی ہے۔پی ایف یو جے کے شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے سوال اٹھایا کہ جمعے کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے حامد میر کی تقریر جس میں انھوں نے صحافی اسد طور پر حملے کے بعد غیر جمہوری طاقتوں کی مذمت کی، کے 72 گھنٹوں بعد ایسا کیا ہوا کہ جیو انتظامیہ نے یہ فیصلہ کر لیا۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ یہ چینل کا اپنا فیصلہ ہے یا حکومت و اسٹیبلشمنٹ کے دبا ئوکا نتیجہ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *