علی ظفر کی رپورٹ۔۔ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔ انصاف فراہم کیا جائے سیاست نہ کی جائے ، علی ظفر نے بہت محنت سے رپورٹ مکمل کی۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ

رپورٹ وزیر اعظم کو دی گئی ہے اور وزیر اعظم نے علی ظفر کو تفتیش کے لیے مقرر کیا تھا، امید تھی کہ علی ظفر کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی لیکن نہیں آئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، اپنا کیس لڑرہے ہیں اور علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے، انصاف کیا جائے،جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے کہا تھا رپورٹ مئی میں دوں گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بتایا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے، یہ بھی قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں بھی معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتاسکتے، اب انصاف مل جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔جہانگیر ترین نے بتایا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کیلیے مقرر کیا تھا اور انہوں نے بہت محنت کرکے تفتیش کو مکمل کرلیا،امید تھی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔جہانگیر ترین کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے کی وجہ سے نذیر چوہان کی بات بگڑی ہے۔دوسری جانب سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کیخلاف کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *