اہم لیگی رہنما اور رکن اسمبلی انتقال کر گئے

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق اور بتایا کہ خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئے۔ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ دائیں بازو کے لیبر لیڈر پیرزادہ امتیاز سید عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ہیں. پیرزادہ امتیاز سید پاکستان میں

گلوبل مارچ چائلڈ لیبر، ملینیم مارچ وومن رائٹس جیسی تحریکوں کے علاوہ بانڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر کے قوانین بنوانے کی تحریکوں میں نمایاں رہے. جب کہ آئی ایل او سمیت مختلف عالمی ٹریڈ یونینز، میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور پاکستان کے مزدور طبقہ کی جنگ لڑی. واپڈا ملازمین کے حقوق کی تحریک اور بھٹہ خشت انڈسٹری کے مزدوروں کے لیے اندرون و بیرون ممالک آواز بلند کی. مرحوم کی نماز جنازہ رات گئے ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی. پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاء سید، انجمن تاجران سرگودھا روڈ کے جنرل سیکرٹری سید فرخ عباس، اور حماد سید سے عوام نے تعزیت کی، مرحوم کی تدفین موضع کوٹ غلام رسول شاہ (مانو چک – ہیلاں روڈ) تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں رات گئے کر دی گئی. پاکستان کی لیبر رائٹس کی تحریک ایک جرات مند اور بے لوث راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *