چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کوبھجوا دیا ہے جو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیں راشد لطیف نے دعوی کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے، اورمیری یہ اطلاع بالکل درست ہے۔احسان مانی کے عہدے کی مدت رواں سال چارستمبر کو پوری ہورہی ہے، تاہم پی سی بی نے اپنے سربراہ کے مستعفی ہونے

کی اطلاعات پرفی الحال چپ سادھ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ دوجون سے 6جون تک لارڈز لندن میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 جون تک تاریخی گراؤنڈ لارڈز، لندن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک روز باؤل سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 6کیلئے ابوظبی میں ٹیموں کو تاخیر سے جوائن کرنے والوں کو الگ فلور پرقرنطینہ کی مدت پوری کرنا ہوگی میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل6کیلئے ابوظبی میں مختلف ببلز تشکیل دئیے ہیں،ببل ”اے“ کھلاڑیوں، معاون اسٹاف ارکان،میچ آفیشلز، ہوٹل اسٹاف اور پی سی بی آفیشلز کیلئے ہے، کراچی کے برعکس یہاں ایک ہوٹل میں 2 ٹیموں کو الگ الگ فلور پر رکھا گیا ہے۔ببل ”بی“ ایک الگ ہوٹل میں بنایا گیا ہے جو براڈ کاسٹ عملے اور ایونٹ مینجمنٹ کیلئے مختص ہے،ببل ”سی“ گراؤنڈ اسٹاف کیلئے ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *